بھٹکل،30؍ستمبر (ایس او نیوز) راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی گئی بھارت جوڑو یاترا آج کرناٹکا کے حدود میں داخل ہوئی جس کا علامتی استقبال کرنے کے لئے بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف سے ایک بائک ریلی نکالی گئی۔
بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر ایڈوکیٹ سنتوش نائک کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق بھٹکل کی جنوبی سرحد گورٹے سے شمالی سرحد بائیلور تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک ، سابق ضلع پنچایت نائب صدر راما موگیر، سینئر کانگریسی لیڈر سومیا گونڈا، بلاک کمیٹی نائب صدر شری کنٹھ ہیبار، کے سلیمان، مہابلیشور نائک شاہینہ شیخ ، سرفراز، کیشو نائک اور دیگر لیڈران و کارکنان نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔